• 24newspk

مجھےباقی ٹیموں کا نہیں پتہ لیکن پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ۔۔، محمد حفیظ کا بڑا بیان


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ نے اگلے مہینے یو اے ای میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں پیشنگوئی کرتے ہوئے کہتا تھا کہ انہیں باقی ٹیموں کا نہیں پتہ لیکن پاکستان کی ٹیم فائنل ضرور کھیلے گی۔


نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ سے دو سال سے کہہ رہے ہیں کہ اُنہیں ورلڈ چیمپیئن بننا ہے اور ان کا سارا فوکس اس وقت ورلڈکپ پر ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرے گی۔ پاکستان کی فیلڈنگ میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ اگر سپنرز پر بھی کام ہوا تو ہم ون ڈے ورلڈکپ میں بہترین ٹیم کے طور پر سامنے آئیں گے۔

انہوں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی امید چھوڑ دی ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ کے بارے میں نہیں سوچا۔ ورلڈکپ جیتنا میری زندگی کا خواب ہے اور خواہش ہے کہ ایسی کارکردگی دکھؤں جس سے پاکستانی ٹیم کو فتح حاصل ہو۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ سپنرز کو پرفارمنس بہتر بنانا ہوگی، عماد وسیم اچھا سپینر ہے لیکن اُسے بھرپور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا سابق کرکٹر کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آئندہ ماہ 17 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں شیڈیول ہے ۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 24

62 views0 comments