top of page
  • Writer's picture24newspk

مجھے ابھی بھی لگتا ہے ان تین کھلاڑیوں کو ضرور ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے، محمد عامر


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) گزشتہ روز میگا ٹی ٹونٹی ایونٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل قومی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود کی ٹیم کے ساتھ دبئی روانگی کمر کی تکلیف کی وجہ سے مشکوک ہوگئی تھی۔لہذٰا پاکستان بورڈ کی جانب سے آج ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سہیب مقصود کو ٹیم سے انجری کے باعث نکال دیا گیا ہے لیکن ابھی تک اُن کے متبادل کو لانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔معروف کرکٹر محمد عامر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم میں شعیب ملک، شرجیل خان اور وہاب ریاض کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اِن تین کھلاڑیوں کی بدولت پاکستان ورلڈکپ میں بہت آگے جاسکتا ہے۔

محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ ہم سب اکٹھے ہوجائیں اور پاکستان کو سپورٹ کریں۔ اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں تاکہ وہ اچھا کھیل پیش کرسکیں۔واضح رہے کہ کل منتخب ہونے والے پاکستانی اسکواڈ میں ابھی بھی ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ آئ سی سی کی جانب سے 10 اکتوبر تک اسکواڈ میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔



96 views0 comments
bottom of page