24newspk
”مجھے بھارتیوں نے 50 کروڑ روپے کی آفر کی اور کہا کہ ۔۔“سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے حیران کن دعویٰ

ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آلراؤنڈر عبدالرزاق نے دعوی ٰ کیا ہے کہ ان کو بھارتیوں نے 1999 یا 2000 میں ایک کام کرنے کے عیوض بڑی آفر کی تھی جس کو سابق کرکٹر نے ٹھکرادی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار کےرپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے دعویٰ کیا ہے کہ 1999 ءیا 2000 ءمیں بھارتیوں نے مجھے پچاس کروڑ رشوت کے عوض اپنے لئے کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے کہا کہ ایک ارب بھی دیں تو یہ کام نہیں کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے بھارتیوں کو جواب دیا تھا کہ مجھے حرام کھانے کی عادت نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق کے مسلسل متنازع بیانات پر پی سی بی حکام ناراض ہیں انہیں کرکٹ پر فوکس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سے قبل وہ خاتون کرکٹر ندا ڈار کے بارے میں متنازع بیان دے چکے ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ عبدالرزاق کا شمار پاکستان کے بہترین آلراؤنڈرز میں ہوتا ہے انہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ٹیم کو کئی میچ جیتوائے۔انہوں نے 2009 کے ورلڈ ٹی 20 فائنل میں سری لنکا کے خلاف عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اس کے علاوہ 2010 میں ابوظہبی میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار سنچری سکور کر کے میچ جیتوایا تھا جو آج بھی شائقین کرکٹ یاد کر تے ہیں ۔انہوں نے آسٹریلیا کے بہترین باؤلر میگراتھ کو ایک اوور میں 5 چوکے لگائے تھے۔