• 24News pk

”مجھے بہت دکھ ہے کہ میں جا رہا ہوں لیکن۔۔۔“ کرس گیل جانے پر افسردہ مگر واپسی کب ہو گی؟


کراچی (کرکٹ نیوز پی کے)ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر کرس گیل جو پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔کرس گیل پی ایس ایل چھوڑ کر جارہے ہیں کیوں کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز جا رکر اپنی ٹیم کو جوائن کرنا ہے ہوم سیریز کھیلنی ہے۔


تفصیلات کے مطابق کرس گیل پاکستان سپر لیگ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ پی ایس ایل کے دو میچ کھیلنے کے بعد اپنے ملک ویسٹ انڈیز روانہ ہوگئے ہیں ۔کرس گیل نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز کھیلنی ہے۔کرس گیل نے کہا کہ جب لاہور میں میچ ہونگے تو وہ واپس ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کریں گے۔

کرس گیل نے رواں سال پی ایس ایل کے دو میچ کھیلے بدقسمتی سے دو نوں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہار گئی ہے۔کل کے میچ میں کرس گیل نے لاہور قلندرز کے خلاف 68 رنز بنائے لیکن ٹیم میچ جیت نہیں سکی ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل چھوڑ کر جانا میرے لئے بہت دکھ کی بات ہے میری خواش تھی کہ میں پورا پی ایس ایل کھیلوں اور اسی وجہ میں نے پی ایس ایل ڈرافٹس میں اپنا نام شامل کروایا۔کرس گیل نے کہا کہ میں 15 سال بعد پاکستان میں کرکٹ کھیل رہا ہوں لیکن بین الاقوامی مصروفیات کی وجہ سے واپس جانا پڑ رہا ہے۔


61 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved