top of page
  • Writer's picture24newspk

مجھے سسر کہہ کر نہ پکارنا، شاہد آفریدی کی شاہین آفریدی کو تنبیہہ


کراچی(24 نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کو سسر کہنے سے روک دیا اور کہا کہ آئندہ آپ کے منہ سے یہ نہ سنوں۔


نجی ٹی وی چینل سما ء نے عید کے موقع پر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد خان آفریدی کے ساتھ خصوصی گفتگو کی جس میں دونوں سے دلچسپ باتیں ہوئیں۔اینکر کے سوال کے جواب میں شاہد خان آفریدی نے ان کو کہا کہ سسر کا لفظ مجھے اچھا نہیں لگتا اور شاہین شاہ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے منہ سےت دوبارہ سسر کا لفظ نہ سنوں۔جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لالہ میرے رول ماڈل ہیں، انہوں نے مجھے متاثر کیا ہے میں ان کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتا ہوں، جب وہ آؤٹ ہوجاتے تو میں ٹی وی بند کردیا کرتا تھا، وہ میرے ہیرو اور دوست کی طرح ہیں۔

19 views0 comments
bottom of page