24newspk
” مجھے صرف نتائج چاہئیں اس لیے ۔۔“ رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھالنے سے پہلے ملاقات

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا چار ج سنبھالنے سے پہلے کپتان بابراعظم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں فری ہینڈ دیدیا ہے ۔ نجی ٹی وی سماءنیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ رمیز راجہ نے کپتان بابراعظم سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کھلی چھٹی دیتے ہوئے کہا کہ ” مجھے نتائج چاہئیں ، اپنی مرضی کی ٹیم بناﺅ۔ ورلڈ کپ سکواڈ اپنی مرضی سے منتخب کرو، کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔“ رمیز راجہ کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیئے جانے پر بابراعظم نے شکریہ اداکیا اور یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے، میں فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
آپ کو واضح کر دیں کہ ورلڈ ٹی 20 اکتوبر میں یو اے ای میں کھیلا جائے گا ۔ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی ،قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گا اور اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف دو ٹی 20 میچ کھیلے گا پھرقومی ٹیم یو اے ای روانہ ہو جائےگی۔