top of page
  • Writer's picture24newspk

مجھے لاہور کے کھانے پسند نہیں آئے، کراچی کے کھانے زیادہ بہتر تھے، معین علی کا بیان ،ویڈیو وائرل


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی دورۂ پاکستان میں کراچی کے کھانوں کی تعریف کیے بناء نہیں رہ سکے۔ لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس میں معین علی نے پاکستان کی جانب سے کی گئی مہمان نوازی کی دک کھول کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورۂ پاکستان میں ان کی ٹیم مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئی۔


کپتان انگلینڈ ٹیم نے کہا کہ لاہور کی نسبت کراچی کے کھانے زیادہ بہتر تھے۔ واضح رہے کہ 7 میچز پر مشتمل پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 4 میچز کی میزبانی کراچی نے جبکہ 3 کی لاہور نے کی۔ دوطرفہ سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو 67 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔


Web Desk (24 News PK) England cricket team captain Moin Ali could not stop praising the cuisine of Karachi during his visit to Pakistan. In the press conference after the victory in the last match of the series played in Lahore, Moeen Ali openly praised the hospitality shown by Pakistan. He said that his team enjoyed hospitality during their visit to Pakistan.

The captain of the England team said that the food in Karachi was better than in Lahore. It should be noted that 4 matches of Pakistan England T20 series consisting of 7 matches were hosted by Karachi while 3 matches were hosted by Lahore. In the final and deciding match of the bilateral series, England defeated the host team by a huge margin of 67 runs to win the series 3-4.

39 views0 comments
bottom of page