top of page
  • Writer's picture24newspk

'مجھے مڈل آرڈر میں زیادہ موقع نہیں ملا کیونکہ۔۔۔، افتخار احمد نے وجہ بتا دی


کراچی(24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر جارح مزاج بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ میرا ہدف یہی ہے کہ ورلڈکپ کھیلوں اور اپنی ٹیم کو جیت دلواؤں۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی پر خوشی ہوئی ہے،اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو میچ جیتواؤں میرا فوکس یہی ہے ،مجھے مڈل آرڈر میں کم ہی موقع ملتا ہے کیوں کہ ہمارا ٹاپ آرڈر بہت اچھا کھیل رہا ہے،مجھے کبھی دو اوور کبھی تین یا کبھی پانچ اوور کھیلنے کو ملتے ہیں ۔


قومی کرکٹرافتخار احمد نے مزید کہا کہ میں جتنی بھی بالز کھیلوں کوشش ہوتی ہے ٹیم کے لئے کھیلوں ۔ میرا ہدف یہی ہے کہ ورلڈ کپ کھیلوں اور ٹیم کو کامیابی دلواؤں۔جارح مزاج افتخار احمد نے کہا کہ میرا ٹیم میں کردار فنشر کا ہی ہے اور میں اس کردار کو ہمیشہ نبھانے کی کوشش کرتا ہوں، منیجمنٹ ہمیشہ یہی کہتی ہے کہ جا کر اپنا نیچرل گیم کھیلو، مجھے جہاں بھی موقع ملتا ہے میں اپنی کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں۔

18 views0 comments
bottom of page