top of page
  • Writer's picture24newspk

مجھے پرواہ نہیں ہے کہ لوگ یہاں کیا کہتے ہیں ،امام الحق کا ناقدین کو منہ توڑ جواب


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے اپنی پرفارمنس سے ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا،امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کر کے ان پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیے ۔انہوں نے کہا کہ "مجھے پرواہ نہیں ہے کہ لوگ یہاں کیا کہتے ہیں اور وہاں،میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری، جب بھی میں ناکام ہوا وہ مجھے ٹرول کرنا شروع کر دیتے ہیں لیکن میں نے یہ عزم کر رکھا ہے کہ میں انہیں اپنے بلے بازی سے، اپنے رنز سے جواب دوں گا"۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ امام الحق سابق کپتان انضمام الحق کے بھانجے ہیں اور ان کو پرچی کہتے تھے او جب بھی ناکام ہوتے تو ان پر میڈیا پر بڑی تنقید کی جاتی تھی لیکن کچھ عرصےسے بہترین پرفارم کر رہے ہیں اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ پر آئی ہے۔پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا میچ ڈرا ہو گیا لیکن امام الحق نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں ۔پہلی اننگز میں 135 اور دوسری اننگز میں 111 رنز بنائے۔




49 views0 comments
bottom of page