top of page
  • Writer's picture24newspk

مجھے کپتانی سے ہٹانے سے ڈیڑھ گھنٹا پہلے کال پر بتایا گیا کہ آپ کو کپتانی سے ہٹا رہے ہیں ،ویرات کوہلی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی کا کہنا ہے ان وک ڈیڑھ گھنٹا پہلے بتایا گیا کہ آپ کو کپتانی سے ہٹا رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل خبر آئی تھی کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے ٹیم کے لیے دستیابی سے انکار کردیا ہے۔ تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انکا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے۔ویڈیو میں اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ میں ٹیم سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں، سلیکشن کے لیے دستیاب تھا اور میں ہمیشہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہوتا ہوں۔ جب ون ڈے کے حوالے سے بات نہیں ہوئی اور بتایا گیا کہ میں ون ڈے کا کپتان نہیں ہوں تو میں نے کہا ٹھیک ہے۔

مجھ سے ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن کے بارے میں بھی پوچھا گیا تھا۔انکا کہنا تھا کہ میرے اور روہت شرما کے درمیان کوئی اختلاف اور جھگڑا نہیں،میں نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنے کیلئے خود کہا تھا،کسی سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ان کے فینز پوری دنیا میں ہیں ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ویرات کوہلی نے ورلڈ ٹی 20 شروع ہونے سے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ بطور کپتان یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا اس کے بعد روہت شرما کو کپتان بنا دیا گیاتھا۔ورلڈ کپ میں بھارت کی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ بھارتی ٹیم پر بڑے غصہے میں تھے ۔ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ بھارت ہوا جس میں ویرات کوہلی کو نہیں کھیلایا گیا۔ویرات کوہلی سے اب ون ڈے کی کپتانی بھی لے لی گئی ہے۔

31 views0 comments
bottom of page