24newspk
محمد حارث کی سلیکشن پر سوال اٹھانے والے شاہد آفریدی بھی حارث کی پرفامنس دیکھ کر ان کی تعریف کرنے لگے

24 نیوز پی کے:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔ بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ ویل ڈن بوائز، حارث کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے کپتان بابر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ ون ڈاؤن آکر نمبر 3 پر بیٹںگ کریں۔ بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم ہمیں ٹاپ آڈر میں فائر پاور کی ضرورت ہے ان لڑکوں کی جو انٹینٹ دکھا رہے ہیں جیسے حارث اور شاداب۔ پلیئز حارث کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کروانے پر غور کریں آپ ون ڈاؤن آکر کھیلیں اور پھر اپنے بیسٹ ہٹر(شاداب) کو لائیں۔
آپ کو میچ جیتنے کے لئے بضد ہونا چاہیے اور بیٹنگ لائن اپ کو بیلنس کرنے کے لئے فلیکسبل ہونا چاہیے۔ یہ وہی شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے کچھ دن پہلے حارث کی سلیکشن پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ چیف سلیکٹر نے بے وقوفی کی سلیکشن کی ہے کیا پاکستان کے لئے کھیلنا اتنا آسان ہے آپ اس کھلاڑی کو کیسے سلیکٹر کر سکتے ہیں جس نے صرف دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں پرفارم کیا۔ میں خود بھی نوجوان پلیئرز کی سلیکشن کو سپورٹ کرتا ہوں لیکن اسے ڈومسٹک تو کھیلنے دیں آپ کے پاس رضوان کے ساتھ سرفراز بھی ہے رضوان کی کرکٹ ختم تو نہیں ہو گئی جو آپ ایک اور پلیئر لے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سیمی فائنل کے لئے کوالفائی کر گیا ہے۔ انڈیا، پاکستان، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سیمی فائنل میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔
Former captain of Pakistan cricket team Shahid Afridi has issued a message for the national team on reaching the semi-finals of the T20 World Cup. After defeating Bangladesh, Shahid Afridi has released a message on the social networking website Twitter. Shahid Afridi has written that it was a pleasure to see Well Dun Boys, Harris batting.
Apart from this, Shahid Afridi has appealed to the captain Babar Azam to come one down and bat at number 3. After defeating Bangladesh, Shahid Afridi has released a message on the social networking website Twitter. Shahid Afridi tagged Babar Azam and wrote, "Babar Azam, we need firepower in the top order, guys who are showing intent like Haris and Shadab." Please consider Haris to open with Rizwan, come and play one down and then bring your best hitter (Shadab).
You have to be stubborn to win matches and flexible to balance the batting line-up. This is the same Shahid Afridi who questioned the selection of Haris a few days ago and said that the chief selector has made a foolish selection. Is it so easy to play for Pakistan? Performed in T20 matches.
I myself support the selection of young players but let him play domestically, you have Sarfraz along with Rizwan, Rizwan's cricket is not over, you have brought another player. It should be noted that Pakistan has qualified for the semi-finals. India, Pakistan, New Zealand and England will be seen in action in the semi-finals.