top of page
  • Writer's picture24newspk

محمد حفیظ نے شاندار اعزاز حاصل کر لیا


24 نیوز پی کے : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آلراأنڈر محمد حفیظ کو میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی اعزازی تاحیات رکنیت سے نواز دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ کلب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تاحیات اعزازی رکنیت حاصل کرنے والے 17 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی۔میلبورن کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹِو اور سیکریٹری گائے لیوینڈر کا کا کہنا تھا کہ جن ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے وہ جدید دور کے کچھ عظیم بین الاقوامی کھلاڑی ہیں اور کلب کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ان کھلاڑیوں کو بطور کلب کے ممبران شامل کرنے جارہا ہے۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے اعزاز ملنے پر ایم سی سی کا شکریہ اداکیا اور لکھا کہ کرکٹ کی خدمات کے اعتراف میں مجھے اعزازی تاحیات رکنیت دینے پر ایم سی سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایم سی سی کلب میں 17 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں انگلینڈ کے پانچ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارت کے چار ،نیوزی لینڈ کے دو اور پاکستان ،بنگلادیش،ویسٹ انڈیز ،آسٹریلیا کے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔

10 views0 comments
bottom of page