top of page
  • Writer's picture24newspk

محمد حفیظ نے پاکستان ٹیم کی دفاعی سوچ پر سوال اٹھادیا



ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے آج چوتھے روز کا کھیل کھیلا جا ئے گا، میچ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہے،آسٹریلیا اپنی دوسری اننگز میں 2/97ڈکلیئر کر دی ۔پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے ۔آسٹریلیانے پاکستان کو 506 رنز حدف دے دہا ہے۔


راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد کراچی ٹیسٹ میچ کی وکٹ پر تنقید ہو رہی ہے،سابق کرکٹرز نے پچ پر اور ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کسی نہ کسی طور اپنا جارحانہ انداز برقرار رکھنے والے کینگروز کراچی ٹیسٹ اور سیریز جیتنے کیلیے تیار ہیں۔محمد حفیظ بنے مزید کہا ک سمجھ نہیں آرہا پاکستان ٹیم کیا سوچ رہی ہے؟محمد حفیظ نے پہلے ٹیسٹ میچ پر بھی تنقید کی تھی کہ انہوں نے کہا تھا کہ میچ کو نتیجہ خیز بنا نے کے لیے تیز کھیلنا ہو گا،ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل اس میں ہے کہ میچ نتیجہ خیز ہوں ۔

20 views0 comments
bottom of page