24newspk
محمد حفیظ نے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دیا مگر کیوں؟مگر کیوں جائیے
Updated: Sep 10, 2020

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیم کے سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آلراؤنڈر محمد حفیظ نے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوانن کرکٹرز کا حق ہے کسی نوجوان کو دیا جائے ۔ان کے دستبردار ہونے کے بعد ان رٹینر کنٹریکٹ دیا جئے گا اس کنٹریکٹ میں ان کو تنخواہ تو نہیں ملے گی لیکن ان کو میچ فیس اور ڈیلی الاؤنس دیا جائے گا ۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ کو ڈومیسٹک سیزن میں میچ فیس اور ماہانہ رقم ادا کی جائے گی، محمد حفیظ کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے خوب سراہا۔ اکستان کرکٹ بورڈ نے 30 ستمبر سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک سیزن میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر کرنے کے لئے زیادہ انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سے کھلاڑیوں میں مقابلہ پیدا ہوگا ہر کھلاڑی اچھے سے اچھا کھیلنے اور بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گا۔
روان سال ڈومیسٹک سیزن میں کھلاڑی 32 لاکھ سے زائد کماسکیں گے اس پہلے اتنی رقم کبھی نہیں تھی پچھلے سال کے مقابلے میں 83 فیصد زیادہ ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ سب سے کم معاوضہ ڈویسٹک کرکٹرز کو ملتا تھا لیکن اس دفعہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دومیسٹک کرکٹ اور کرکٹرز کو مضبوط کرنے کے لئے پرکشش انعامات اور ان کی مراعات میں بہترین اضافہ کیا ہے امید ہے کہ پی سی بی اس اقدام سے اچھے کرکٹرز سامنے آئیں گے۔