top of page
  • Writer's picture24newspk

محمد حفیظ کی بائیو سیکیور پروٹوکول کی خلاف ورزی۔۔۔کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

Updated: Aug 14, 2020


ساؤتھمپٹن (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اور ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بائیو سیکیور پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایجز باﺅل سے متصل گالف کورس میں ایک عمر رسیدہ خاتون جن عمر 90 سال تھی ان کے ساتھ تصویر بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دی


محمد حفیظ کی 90 سال کی خاتون کے ساتھ تصویر بنانے کے بعد ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ لیا گیا جس کی رپورٹ میں منفی آئی جس کے بعد ان کو قرنطینہ نہیں ہونا پڑے گا دوسری صورت میں محمد حفیظ کو قرنطینہ ہونا پڑتا جو ٹیم کے لئے اچھا نہیں تھا



آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں انہوں نے تین ٹیسٹ میچ اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے ،دوسرا ٹیسٹ میچ ساؤتھہمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔


دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہوٹل سے باہر آنے جانے کسی سے ملنے پر پابندی ہے



 



38 views0 comments
bottom of page