24newspk
محمد حفیظ کی شاندار بلے بازی ،لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

کراچی (کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے دوسرے کوائیلفائر میچ میں لاہور قلندر نے محمد حفیظ کی شاندار اننگز کے بدولت پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پشاور زلمی کو تورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائیو کے دوسرے کوائلیفائر میچ میں لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے ،پشاور زلمی کے طرف سے شعیب ملک کے 39 رنز بنائے ان کے علاوہ زلجیون 37 رنز، فاف ڈوپلسز 31 رنز،امام الحق 21 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔لاہور قلندر کی طرف سے دلبر حسین نے تین وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ ویز،شاہین شاہ آفریدی اور ھارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔
لاہور قلندر نے 171 رنز کے حدف کا تعاقب کیا تو ان کو شروع میں مشکلات آئیں وکٹیں جلدی گر گئی تھیں 33 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے اس کے بعد محمد حفیظ اور بین ڈنک نے 55 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور 88 رنز پر بین ڈنک 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سمیت پٹیل اور ویزے نے محمد حفیظ کا ساتھ دیا اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔محمد حفیظ نے عمدہ اننگز کھیلی اور میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے 75 رنز کی بہترین اننگز کھیلی ۔
پشاور زلمی کی طرف سے ثاقب محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ان کے علاوہ راحت علی اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔محمد حفیظ کو ان کی عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے میچ کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا۔آج لاہور قلندر کا مقابلہ ملتان سلطان کے ساتھ ہوگا ،آج کا میچ جو جتیے گا وہ 17 کو کراچی کنگز کے ساتھ فائنل کھیلے گا۔