top of page
  • Writer's picture24newspk

محمد رضوان مستقبل میں ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں ،سابق کپتان راشد لطیف


ویب ڈیسک(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے محمد رضوان کو مستقبل کا کپتان قرار دیا۔سابق کپتان نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے بارے کہا کہ وہ مستقبل میں اگر کوئی خلا پیدا ہوتا ہے تو وہ قومی ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق سابق کپتان راشد لطیف نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے بارے کہا کہ انہوں نے اے ٹیم کی کافی قیادت کی ہے اور مستقبل میں اگر کوئی خلا پیدا ہو تو محمد رضوان بہترین چوائس ہیں اور شاید مینجمنٹ اسے مستقبل کے لئے تیار کر رہی ہو، محمد رضوان کا باؤلرز کے ساتھ بہت اچھا رابطہ ہے ایک وکٹ کیپر کی یہ ہی خاصیت ہوتی ہے کہ وہ پوری ٹیم کو لے کر چلتا ہے نا کہ وہ صرف کیپنگ اور بیٹنگ کرے۔

سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ شاداب خان کو جب چھکا لگا تو رضوان خود اس کے پاس گئے ان سے بات کی اور ان کے ساتھ فیلڈنگ سیٹ کروائی کیوں کہ بابر اعظم دور کھڑے تھے وہ نشاندہی نہیں کر سکتے تھے۔سابق وکٹ کیپر نے مزید بتایا کہ اگر ٹی 20 میں 50 فیصد ٹیم کو وکٹ کیپر چلا رہا ہے تو یہ اچھی بات ہے اس کا مطلب ہے کہ اس میں ٹیم کی قیادت کرنے کے جراثیم موجود ہیں ۔

32 views0 comments
bottom of page