top of page
  • Writer's picture24newspk

”محمد رضوان نے مشکل وقت میں اچھی اننگز کھیلی“ ناصر حسین

Updated: Aug 17, 2020


ساﺅتھمپٹن (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستان کی بیٹنگ ایک دفعہ پھر لڑکھڑا گئی اور لیکن عابد علی بابر اعظم اور خاص طور پر محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے ہیں ۔


محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے ایسے میں انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمینٹیٹر ناصر حسین بھی خاموش رہ نہ سکے اور محمد رضوان کی بیٹنگ کی تعریف کی اور ن کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے ایک مشکم وقت میں عمدہ کھیل پیش کیا ہے اور اپنی ٹیم کے لئے ایک اچھا ٹوٹل بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک مشکل پچ ہے اور اس پر اسکور کرنا بڑی بات ہے۔تمام بڑے بیٹسمین اس پچ پر رک نہیں سکے۔



ناصر حسین نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا اور کپتان جو روٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم ایک روزہ میچ کھیل رہے ہیں جو 5 کھلاڑی باؤنڈری پر کھڑے کر دیے ہیں ؟

ہم پاکستان کو 200 کے اندر آؤٹ کر ستے تھے لیکن ہماری حکمت عملی کیا ہے کچھ سمجھ نہیں آرہی ،جو روٹ محمد رضوان کو کس حکمت عملی کے تحت باؤلنگ کروا رہے ہیں ان سے ایک کھلاڑی آؤٹ نہین ہو رہا۔



36 views0 comments
bottom of page