top of page
  • Writer's picture24newspk

محمد رضوان نے نام لئے بغیر اپنی پرانی فرنچائز کراچی کنگز پر تنقید کر دی

Updated: Jan 30, 2022


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا آغاز ہو گیا ہے،27 جنوری کو پہلے میچ میں دفائی چیمپئن ملطان سلطان نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا آغاز کامیابی سے کیا،ملطان سلطان کے کپتان محمد رضوان جن کی شاندار بلے بازی کی وجہ سے ملطان سلطان کو کامیابی حاصل ہوئی ۔

محمد رضوان نے پی ایس ایل میں 2018 سے 2020 تک کراچی کنگز کی نمائندگی کی لیکن ان کو کبھی اس طرح موقع نہیں دیا گیا اور اس وقت کے کپتان عماد وسیم کا بیان تھا کہ محمدرضوان کی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنتی ۔پی ایس ایل سیون کے پہلا میچ جیتنے کے بعد کی پریس کانفرنس میں محمد رضوان نے کراچی کنگز پر نام لئے بغیر تنقید بھی کی۔محمد رضوان نے کہا کہ 3 سال تک میں وہ شخص تھا جس کو سائڈ لائن کیا جاتا رہا اور ٹیگ لگا دیا گیا تھا کہ میں اچھا نہیں کھیل سکتا۔لیکن جب میرا ٹائم آیا مجھے ملتان سلطانز نے پک کیا اور کپتان بنایا اور ہم پی ایس ایل کے چیمپئن بن گئے۔

کراچی کنگز کی خراب پرفامنس: میچ ہارنے کی وجہ کیا بنی؟ کپتان بابر اعظم نے بتا دیا

محمد رضوان نے اپنی محنت سے نہ صرف پچھلے سال اپنی ٹیم ملطان سلطان کو پہلی دفعہ چیمپئن بنایا اور قومی ٹیم کے لئے انہوں بہت سی فتوحات حاصل کیں۔محمد رضوان نے کلینڈر ایئر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے اور آئی سی سی کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی حاصل کیا اور انہوں نے اپنے آپ کو ثابت کیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں ۔

5,460 views0 comments
bottom of page