• 24newspk

محمد رضوان نے نیا ریکارڈ قائم کر دیااور سب کو پیچھے چھوڑ دیا ،پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند


ویب ڈیسک ( 24 نویز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے دنیا کے بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ، کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنا کر محمد رضوان نے ویرات کوہلی سمیت بڑے بڑے نامور بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی 20 میچ میں 87 رنز کی عمدہ اننگ کھیل کر پاکستان کو میچ جیتوایا اور ساتھ ہی ساتھ کلینڈر ایئر میں 45 میچ کھیل کر 2035 رنز بنائے دوسرے نمبر پر بابر اعظم ہیں جنہوں نے 43 میچوں میں 1779 رنز بنائے ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی ۔پاکستان نے اس سے پہلے بنگلا دیش کو بھی 0-3 سے شکست دے کر سیریز وائٹ واش کر لی تھی۔

34 views0 comments