top of page
  • Writer's picture24newspk

محمد رضوان وکٹوں کے پیچھے سے کپتانی کی پریکٹس کرنا چھوڑ دیں ،شعیب اختر کا طنزیہ بیان


ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور دنیائے کرکٹ کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد رضوان کو وکٹوں کے پیچھے کپتانی کرنا چھوڑ دیں ۔


تٖفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے پہلے میچ میں محمد رضوان کی وکٹوں کے پیچھے سے بار بار ہدایت دیئے جانے پر شعیب اختر نے مایوسی کا اظہار کیا ۔ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی جگہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو کپتان بنانے اور محدود اوورز میں بھی کپتانی کے لئے فیورٹ قرار دیا جا رہے۔

شعیب اختر نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں وکٹ کیپر محمد رضوان کو مشورہ دیا کہ وہ وکٹوں کے پیچھے کپتانی کرنے کی کوشش نہ کریں آگے آنے والے وقت میں محمد رضوان کا وقت بھی آئے گا۔محمد رضوان کو کپتان کی حیثیت کے وکٹوں کے پیچھے کم بولنا چاہیے ان کو باؤلرز کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے ۔باؤلرز کو صرف باؤلر ہی بتا سکتا ہے کہ اس کو کہاں باؤلنگ کروانی چاہیئے۔محمدرضوان کو وکٹوں پیچھے رہ کر باؤلر کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ بیٹسمین کیا کرنا چاہتا ہے باقی باؤلر پر چھوڑ دیں ۔

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی تھی۔شاہین شاہ نے 5 وکٹیں اور وہاب رہاض نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔امام الحق اور حارث سہیل نے عمدہ اننگز کھیلی تھی۔


84 views0 comments
bottom of page