24newspk
محمد رضوان کو کپتان بنانے کا مشورہ کس نے دیا؟ جہانگیر ترین نے بتادیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے مرحلے کے میچز لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں ،پی ایس ایل سیون میں ملتان سلطان کامیاب ٹیم ہے۔ ملتان سلطان کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں ان کی قیادت میں ملتان سلطان نے 2021 کا پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا ان کا نام ملتان سلطان کی کپتانی کے لئے کس نے دیا تھا جہانگیر ترین نے بتادیا۔
جہانگیر ترین نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطان کی کپتانی کے لئے محمد رضوان کا نام میرے بھاائی نے دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ کراچی کے بعد اب لاہور میں بھی پی ایس ایل کے میچز بہترین ہونگے اور دعا ہے کہ جو ٹیم اہل ہو وہ ہی پی ایس ایل سیون جیتے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ جب بھی میری ٹیم جیتتی ہے تو خوشی ہوتی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ملتان سلطان پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں 6 میچ کھیلی ہے اور 6 میچ ہی جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ملتان سلطان پی ایس ایل سیون میں ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔