• 24newspk

محمد رضوان کے علاوہ کوئی نہ چلا، خوشدل کو ڈراپ کر کے بھی مڈل آڈر فلاپ مارک ووڈ نے ایک بار پھر پریشان


24 نیوز پی کے: پاکستان نے سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 5 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔قومی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی جہاں 17 کے مجموعے پر بابر اعظم کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا، جو ایک مرتبہ پھر مارک ووڈ کی تیز گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 9 رنز بنائے تھے۔ نوجوان بلے باز شان مسعود 7 اور حیدر علی 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

تین اہم وکٹیں گنوانے کے باوجود اوپننگ بلے باز محمد رضوان دوسری جانب رنز بناتے رہے، ان کا ساتھ افتخار احمد نے دیا جنہوں نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔ افتخار احمد 81 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے تو ان کے بعد آنے والے آصف علی 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ محمد نواز صفر اور شاداب خان 6 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ قومی ٹیم 100 رنز پر 7 وکٹوں سے محروم ہوگئی تو ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے 10 رنز کے ساتھ نہ صرف رضوان کا ساتھ دیا بلکہ ٹیم کے اسکور کو 118 رنز کا پہنچایا۔


محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور 131 کے مجموعے پر خود بھی پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی پوری ٹیم 145 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مارک ووڈ دردِ سر بنے رہے، انہوں نے اپنے 4 اوورز میں محض 20 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ سیم کرن اور ڈیوڈ ولی نے دو دو جبکہ کرس ووکس نے ایک وکٹ لی۔

انگلینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں محمد نواز نے ایلکس ہیلز کو آؤٹ کیا۔اس کے بعد انگلینڈ وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہی ،31 رنز کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے جس کے پاکستانی باؤلرز نے انگلینڈ ٹیم کو اٹھنے نہیں دیا اور میچ کو آخری اوور تک لے گئے۔پاکستان کے لئے پہلا میچ کھیلنے والے عامر جمال نے عمدہ بولنگ کی اور آخری اوور میں انگلینڈ کو 15 رنز جیتنے کے لئے چاہیے تھے اور عامر جمال نے آخری اوور میں 10 رنز دیے اور پاکستان کو 5 رنز سے فتح دلاوئی۔ پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز،شاداب خان،افتخار احمد ،محمد وسیم اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔محمد رضوان کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔


24Newspk: Pakistan set England a target of 146 runs to win in the fifth T20 match of the series.

In this match being played at Gaddafi Stadium, Lahore, England won the toss and invited Pakistan to bat first. Caught again by Mark Wood's fast ball, he scored 9 runs. Young batsmen Shan Masood 7 and Haider Ali 4 runs proved to be guests.

Despite losing three crucial wickets, opening batsman Mohammad Rizwan continued to score runs at the other end, supported by Iftikhar Ahmed who played an innings of 15 runs. Iftikhar Ahmed was dismissed on a total of 81, then Asif Ali, who came after him, proved to be the guest of 4 runs, while Muhammad Nawaz Safar and Shadab Khan were run out by scoring 6 runs. The national team lost 7 wickets for 100 runs, so the debutant Amir Jamal not only supported Rizwan with 10 runs but also brought the team's score to 118 runs.

Mohammad Rizwan played an excellent innings of 63 runs off 46 balls and returned to the pavilion with a total of 131. The entire Pakistan team was bowled out for 145 runs. Mark Wood was once again a headache for England, taking 3 crucial wickets for just 20 runs in his 4 overs. Apart from them, Sam Curran and David Wiley took two wickets each while Chris Woakes took one wicket.



When England started batting, Muhammad Nawaz dismissed Alex Hales in the first over. After that, England kept losing wickets intermittently, 31.

Three players were dismissed on the total score of runs, the Pakistani bowlers did not let the England team get up and took the match to the last over. Amir Jamal, who played the first match for Pakistan, bowled well and in the last over England 15 runs were needed to win and Aamir Jamal gave 10 runs in the last over and Pakistan won by 5 runs. For Pakistan, Haris Rauf took two wickets while Muhammad Nawaz, Shadab Khan, Iftikhar Ahmed, Muhammad Wasim and Aamir Jamal took one wicket each. Muhammad Rizwan was awarded the man of the match award.

29 views0 comments