• 24newspk

محمد عامر آؤٹ اف فارم تھے، انہیں انجری بھی تھی، ان کی سپیڈ بھی کم ہو گئی!مصباح کھل کر بولے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت نہ ہونے کی وجہ بتادی

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اس وقت کی مینجمنٹ جس میںچیف سلیکٹراور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس شامل تھے سے ناراض ہو کر انہون نے یہ فیصلہ کیا تھا اور محمد عامر کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ مصباح الحق اور وقار یونس نے ناانصافی کی ہے۔


جس پر سابق کپتان اور اس وقت کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر کھل کر بات کی،ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کا کہنا تھا کہ ان تفصیلات کے مطابق محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر مصبال آلحق کھل کر بول پڑے ان کا کہنا تھا کہ وہ میری وجہ سے ڈراپ نہیں ہوئے وہ اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ڈراپ ہوئے تھے جو بھی ٹیم سلیکٹ ہوتی وہ کپتان اور کوچ کی مشاورت سے ہوتی ہے۔

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد کہا تھا کہ اس میجنمنٹ کے ہوتے ہوئے نہیں کھلیوں گا اور میرے ساتھ مصباح الحق اور وقار یونس نے ناانصافی کی ہے۔

مصباح الحق نے اسی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کو میں نے نہیں ڈراپ کیا وہ پرفامنس کی وجہ سے ڈراپ ہوئے تھے۔وہ آؤٹ آف فارم تھے ان کی کی پیس بھی بہت کم ہو گئی تھی ۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ انہون نے ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلا لیکن وہ پرفارم نہیں کر سکے ان کے مقابلے میں دوسرے باؤلرز زیادہ اچھا پرفارم کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر ایک ٹاپ کلاس بولر ہے اور وہ دوبارہ ٹاپ کلاس بن سکتا ہے۔ بہت آسان ہے انہیں اپنی فارم چاہیئے ہو گی اور وہ بہت آسانی سے کم بیک کر لیں گے۔


37 views0 comments