top of page
  • Writer's picture24newspk

محمد عامر اور شاہین آفریدی کا کوئی موازنہ نہیں بنتا،عاقب جاوید

Updated: Feb 14


24 نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر کا کوئی موازنہ نہیں بنتا۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ محمد عامر شاہین شاہ آفریدی کا کسی طرح بھی مقابلہ نہیں کر سکتا،شاہین شاہ آفریدی محمد عامر سے کئی درجے بہتر باؤلر ہیں ۔محمد عامر کی بنگلادیش پریمیئر لیگ میں پرفارمنس دیکھی ہے اور مجھے یقین نہیں آیا کہ عامر کی اتنی اسپیڈ کیسے ہو گئی؟عاقب جاوید نے کہا کہ عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ اور فرنچائز کرکٹ میں اتنی اسپیڈ نہیں ہوتی ۔ عاقب جاوید نے مزید کہا کہ بنگلادیش پریمئر لیگ میں استعمال کی گئی سپیڈ گن میں خرابی تھی کیونکہ وہ سپیڈ قریباً 7 کلو میٹر بڑھا کر بتا رہی تھی۔


عاقب جاوید نے کہا کہ محمد عامر نے اپنا کیریئر خود خراب کیا۔شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کو ٹائٹل بھی جیتوایا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مین باؤلر ز ان کا نام شامل ہوتا ہے ،محمد عامر ایک ٹائم پر اچھے باؤلر تھے لیکن اگر ان کا موازنہ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ کیا جائے تو یہ شاہین آفریدی کے ساتھ ذیادتی ہے دونوں الگ لیول کے کھلاڑی ہیں ۔لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہر سال دیکھنے والا ہوتا ہے اور شائقین کرکٹ اس کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

68 views0 comments
bottom of page