24newspk
محمد عامر نے قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلنےسے متعلق بڑا اعلان کر دیا
Updated: Feb 14

لاہور (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نےپاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی سے متعلق کہا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا۔
نجی ٹی وی چینل " جیو نیوز" کے مطابق محمد عامر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس کر رہے ہیں ،انہوں نے وہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پاکستان سپر لیگ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانا چاہتا ہوں اور اللہ نے مجھے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا،محمد عامر نے کہا کہ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے پریکٹس کا موقع دیا ، لگتا تھا کہ رمیز راجہ زیرک انسان ہیں ، ان سے کسی پر الزام تراشی کی امید نہ تھی ۔
'میرے لیے بابر اعظم اور ٹیل اینڈر کو باو لنگ کروانا یکساں ہے،محمد عامر کا متنازعہ بیان
آپ کو بتاتے چلیں کہ محمد عامر نے پی سی بی مینجمنٹ اور ٹیم مینجمنٹ سے ناراض ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔محمد عامر نے 2019 ورلڈ کپ کے بعد میں ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر اور مینجمنٹ سے ناراض ہو کر ریٹائرمنٹ لی تھی۔پی سی بی کے نئے چیئرمین نجم سیٹھی نے محمد عامر سمیت کئی کھلاڑیوں کے لئے دروازے کھول دیے ہیں۔اب کھلاڑی اپنی پرفارمنس دکھا کر ہی ٹیم میں سلیکٹ ہو سکتے ہیں۔