top of page
  • Writer's picture24newspk

محمد عامر نے نجم سیٹھی کو پی سی بی کے انتظامات سنبھالنے کیلئے " درست انتخاب" قرار دیدیا


لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین نجم سیٹھی کے انتخاب کو درست انتخاب قرار دیدیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے نجم سیٹھی کی بطور پی سی بی کے چیئرمین کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا۔محمد عامر نے مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کو پی سی بی کے معاملات سنبھالنے کیلئے درست انتخاب قرار دیدیا۔

سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ درست کام کیلئے درست شخص کا انتخاب ، نجم سیٹھی سر مبارک ہو ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ محمد عامر نے 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔انہوں نے اس وقت کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس سے ناراضگی کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔

12 views0 comments
bottom of page