24newspk
محمد عامر کراچی کنگز سے الگ ہو گئے ، فرنچائز کو زور دار جھٹکا

کراچی(24 نیوز پی کے)پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ میں کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی فاسٹ باؤلر محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے ہیں۔ لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلرمحمد عامر انجری کے باعث کراچی کنگز کی ٹیم سے الگ ہوگئے ہیں اور فاسٹ باؤلر اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے۔فاسٹ باؤلر محمد عامر کراچی کنگز کے اگلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ مکمل فٹ ہونے کے بعد محمد عامر دوبارہ کراچی کنگز کو جوائن کریں گے۔محمد عامر کراچی کنگز کے مین باؤلر ہیں اور ہرمیچ میں وکٹیں لیتے آرہے ہیں ۔جب تک وہ مکمل فٹ نہیں ہو جاتے تب تک کراچی کنگز کو محمد عامر کی کمی محسوس ہوگی۔