24newspk
محمد عامر کو سب سے زیادہ کس بلے باز کو باؤلنگ کروانے میں مشکل ہوتی ہے؟محمد عامر نے بتا دیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر جنہوں نے اپنی بہترین باؤلنگ کی وجہ سے پاکستان کو کئی میچ جیتوائے اور بڑے بڑے نامور کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔محمد عامر نے ایشیا کپ 2016 میں ٹیم میں جب واپسی کی تھی تو بھارت کے خلاف جس طرح انہوں باؤلنگ کرکے میچ کو دلچسپ بنا دیا تھا وہ قابل تعریف ہے اس کے بعد انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو جس طرح آؤ کیا اور اس کے بعد پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا نیا چیمپئن بنا تھا وہ آج تک کوئی نہیں بھولا۔
محمد عامر نے بتایا کہ ان کے لئے کا کہنا تھا کہ محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اس دور کا بہترین بلے باز ہے،وہ میچ پر عمدگی سے کنٹرول کرلیتے ہیں،انہیں بولنگ کرنا مشکل نہیں لگا تاہم آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ مشکل بیٹسمین ہیں، سمتھ کو بولنگ کرنا ہمیشہ ایک چیلنج رہا۔
محمد عامر کا پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے کہنا تھا کہ دبئی کرکٹ کونسل کا پاک بھارت سیریز کی پیشکش کرنا خوش آئند ہے، سیریز کیلئے دونوں ممالک کی حکومتوں کو بات کرنی ہوگی، صرف اس پیشکش سے کچھ نہیں ہوگا ،اس سلسلے میں دونوں ممالک کے بورڈز کو بھی سیریز کے انعقاد کیلئے کوششیں کرنا پڑیں گی۔