top of page
  • Writer's picture24newspk

محمد عامر کو قومی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے یا نہیں ؟ معین خان نے اپنی رائے دے دی


کراچی(24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کے بارے میں کہا کہ فاسٹ باولر محمد عامر کو سیٹ پلیئر کی جگہ پر کھلانا غلط ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ سینئر پلیئرز نے کبھی نہ کبھی ٹیم سے جانا ہوتا ہے، اس لیے نئے کھلاڑیوں کو تیار کرنا اچھی بات ہے۔


معین خان نے کہا کہ محمد عامر لیگ کھیل رہا، پرفارم کر رہا ہے اور اگر پراسس کے تحت آتا ہے اور ٹیم میں جگہ بنتی ہے تو آنا چاہیے لیکن کسی سیٹ پلیئر کی جگہ محمد عامر کو کھلانا غلط ہوگا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے وقار یونس نے بھی کہا تھا کہ عامر کی اب قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی کیوں کہ ہمارے پاس فاسٹ باؤلرز کی تعداد زیادہ ہے اور وہ پرفارم بھی کر رہے ہیں ۔محمد عامر نے ابھی تک ریٹائرمنٹ واپس نہیں لی ۔

15 views0 comments
bottom of page