24newspk
محمد عامر کو ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے صاف جواب دے دیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) نیوزی لینڈ ،انگلینڈ اور ورلڈ تی 20 کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے،سلیکشن پر بہت سے اعتراضات اٹھے ہیں ۔سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی سلیکشن پر تنقید ہو رہی ہے،سینئر کھلاڑیوں میں شعیب ملک ،وہاب ریاض ،سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جس پر سوشل میڈیا پر بحث کی جا ری ہے۔ پاکستان کی ورلڈ کپ کے لئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان محمد وسیم نے کیا۔
جب سے سکواڈ کا اعلان ہوا ہے سلیکٹرز اور پی سی بی پر سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے لئے کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ان میں سے کچھ نام شعیب ملک، وہاب ریاض، سرفراز احمد اور محمد عامر بھی شامل ہیں۔چیف سلیکٹر محمد وسیم سے جب وسیم بادامی نے محمد عامر کے بارے میں سوال کیا تو چیف سلیکٹر نے کہا کہ میں نے ان پلیئرز میں سے سلیکشن کرنی ہوتی ہے جو کہ دستیاب ہوتے ہیں۔محمد عامر دستیاب نہیں ہیں کیوں کے وہ ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ اگر وہ ریٹائر نہ ہوتے اور ان کی پرفامنس بھی اچھی ہوتی تو شاید ان کو چانس دیا جا سکتا تھا۔