24newspk
محمد عامر کی شاندار بولنگ، لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر
Updated: Dec 14, 2020

ہمبنٹوٹا(کرکٹ نیوز پی کے)سری لنکا میں جاری لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز نے کینڈی ٹسکرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گال گلیڈی ایٹرز اور کینڈی ٹسکرز کے درمیاں ہمبنٹوٹا گراؤنڈ میں میچ کھیلا گیا۔گال گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔گال گلیڈی ایٹرز نے عمدہ باؤلنگ کروائی اور کینڈی ٹسکرز کو 19 اوور میں 126 رنز پر آؤٹ کر دیا۔کینڈی ٹسکرز کی طرف سے کسال مینڈس 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد عامر نے چار اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ،ان کے علاوہ تھسارا،لکشن سہان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔
گال گلیڈی ایٹرز نے 126 رنز کا حدف 17 اورر میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا،گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے گھناتھالکا نے 64 گیندوں پر 94 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ان کو بہترین اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس میچ جیتنے کے بعد گال گلیڈی ایٹرز سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔2چوکوں کی مدد سے 94رنز بنائے۔