top of page
  • Writer's picture24newspk

محمد عا مر ایل پی ایل کھیلنے پر بے حد خوش ،کس ٹیم کی طرف سےکھیل رہے ہیں؟ جانئیے


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر سری لنکا میں جاری لنکن پریمیر لیگ میں کھیلنے پر بے حد خوش ہیں ۔محمد عامر لنکن پریمیر لیگ میں گال گلیڈی ایترز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور 27 نومبر کو اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر جو ان دنوں سری لنکا میں موجود ہیں جہاں وہ لنکن پریمیر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں ،محمد عامر پوری دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ماحول کے باوجود کرکٹ کھیلنے پر بے حد خوش ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ گال گلیڈی ایٹرز کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں اور ٹیم سینئرزاور جونئرزپر مشتمل ہے ۔لنکن پریمیر لیگ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے آج کولمبو کنگز اور کینڈی ٹیسکرز کے درمیان کھیلا جائے گا اور گال گلیڈی ایٹرز کا میچ کل ہوگا۔

ایونٹ میں پاکستانی کرکٹ اسٹارز جلوہ گر ہونگے جن میں پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی ،قومی ٹیم کے سینئر آلراؤنڈر شعیب ملک،وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل،فاسٹ باؤلر عثمان شنواری،محمد عامر شامل ہیں۔ لنکن پریمیر لیگ میں پانچ ٹیمیں ہیں جن میں گال گلیڈی ایٹرز ، کینڈی ٹیسکرز،کولمبو کنگز، ڈمبولا ہاکس،، فافنا سٹالینز شامل ہیں۔


78 views0 comments
bottom of page