• 24newspk

“محمد نواز میں ایک ورلڈ کلاس آل راؤنڈر بننے کے سارے گُر موجود ہیں” گوتم گمبھیر


24 نیوز پی کے: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے محمد ںواز کو نمبر 4 پوزیشن پر کھیلنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2022 سے قبل پاکستان کو نمبر4کی بیٹنگ پوزیشن پر کھلنے والا ایک آل راؤنڈر مل گیا ہے۔


سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ نواز میں بہترین آل راؤنڈر بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، انہوں نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے۔گمبھیر نے کہا کہ محمد نواز نے بھارت کیخلاف 20 گیندوں پر 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس کے باعث پاکستان آسانی سے میچ جیت گیا لیکن انہیں دوبارہ اس پوزیشن پر نہیں بھیجا گیا جس پر میں حیران ہوں۔


واضح رہے کہ محمد نواز نے ایشیاءکپ میں 158.69 کے اسٹرائیک ریٹ سے 73 رنز بنائے ہیں جبکہ انکی اکانومی 6.05 ہے اور ٹورنامنٹ میں اب تک 8 وکٹیں لے چکے ہیں۔



24 News PK: Former Indian cricket team opener Gautam Gambhir has advised Mohammad Nawaz to play at number 4 position.

According to Indian media reports, ahead of the T20 World Cup 2022 scheduled in Australia, Pakistan has got an all-rounder to open at the No.4 batting position.



Former Indian opener Gautam Gambhir says that Nawaz has all the skills to become the best all-rounder, he has impressed everyone with his performance. Gambhir said that Mohammad Nawaz played an aggressive innings of 42 runs off 20 balls against India. Due to which Pakistan won the match easily but they were not sent again in this position which I am surprised.


It should be noted that Muhammad Nawaz has scored 73 runs at a strike rate of 158.69 in the Asia Cup while his economy is 6.05 and has taken 8 wickets so far in the tournament.

17 views0 comments