24newspk
محمد نواز نے ایک بار پھر عزت رکھ لی ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست دے

24 نیوز پی کے: سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوز ی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔نیوز ی لینڈ کی طرف سے کین ولیمسن نے 59 رنز بنائے ان کے علاوہ فلپس29،چپمین25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی طرف سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں کہ جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 163 رنز کا حدف آخری اوور میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔محمد نواز اور حیدر علی کی پاٹنرشپ پاکستان کے لئے میچ وننگ پاٹنرشپ ثابت ہوئی نواز 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حیدر علی نے 15 گیندوں پر 31 رنز کا کیمیو کھیلا۔پاکستان کی طرف سے محمد نواز 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ ،محمد رضوان 34,حیدر علی 31،افتخار احمد 25 رنز بنا سکے۔محمد نواز کو آلراؤنڈر پرفارمنس دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔