top of page
  • Writer's picture24newspk

محمد نواز نے ایک بار پھر میچ وننگ اننگز کھیل کر پاکستان کے ہیرو بن گئے


24 نیوز پی کے: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ گرین شرٹس نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا اور سنچری پارٹنرشپ قائم کی۔ قومی ٹیم کی ابتدائی 2 وکٹس 101 رنز پر گریں، جب بابر اعظم 55 اور حیدر علی صفر رن پر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو حسن محمود نے آؤٹ کیا۔


گرین شرٹس نے بیٹنگ آرڈر میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کرتے ہوئے محمد نواز کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا، جو 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ یہ 45 رنز انہوں نے صرف 20 گیندوں پر بنائے ان کا سٹرائیک ریٹ 225 کا رہا اور 5 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ اسی طرح کی اننگز ایشیا کپ میں محمد نواز بھارت کے خلاف بھی کھیل چکے ہیں۔ پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے سب سے زیادہ 69 رنز بنائے جبکہ آصف علی 2 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کے محمد رضوان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس سے قبل کرائسٹ چرچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلادیش ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا۔ اوپنر نجم الحسن کو محمد وسیم نے 12 جبکہ سومیا سرکار کو نسیم شاہ نے 4 رنز پر آؤٹ کیا۔


بنگلادیش کے دونوں اوپنرز کو 41 رنز پر پویلین بھیجنے کے بعد گرین شرٹس کے بولرز دیگر بیٹرز کو قابو نہ کرسکے۔ بنگلادیشی بیٹر لٹن داس اور شکیب الحسن پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور آگے بڑھاتے رہے۔ 129 رنز پر پاکستان کی جانب سے تیسری وکٹ محمد نواز نے حاصل کی۔ پاکستانی اسپن بولر نے لٹن داس کو 69 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ چوتھے بنگلادیشی بیٹر شکیب الحسن کو نسیم شاہ نے 68 رنز پر آؤٹ کیا۔ عفیف حسین 11 اور یاسر علی 1 رن بنا سکے جب کہ نور الحسن 2 اور محمد سیف الدین 1 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔


8 views0 comments
bottom of page