top of page
  • Writer's picture24newspk

محمد نواز کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پرسرفراز احمد شدید افسردہ


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچز دوسرے مرحلے میں لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں ۔ پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک بڑا دھچکا مل گیا ہے ان فارم آلراؤنڈر محمد نواز انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں ۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر محمد نواز کے ٹوویٹ پر لکھا کہ" نہ جا نہ یار " اور انہوں نے افسردہ ایموجی بھی لگائی اور ان کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔کپتان سرفراز احمد ان کے جانے سے افسردہ ہو گئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آلراؤنڈر محمد نواز نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’میں ٹخنے کی انجری کی وجہ سے دورانِ پی ایس ایل اپنی ٹیم چھوڑنے سے بہت پریشان ہوں۔‘


محمد نواز نے کہا کہ ’اب میں اپنے گھر سے پرپل فورس کی حوصلہ افزائی کروں گا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ وہ ٹریننگ دوران انجرڈ ہو گئے تھے۔

28 views0 comments
bottom of page