top of page
  • Writer's picture24newspk

محمد یوسف لیجنڈری کرکٹر

Updated: Jul 27


کرکٹ نیوز پی کے:محمد یوسف پاکستان کرکٹ میں ایک بڑا نام جنہوں نے پاکستان کے شاندار ریکارڈز قائم کیے۔محمد یوسف 27 اگست 1974 کو لاہور میں پیدا ہوئے محمد یوسف کا اسلام قبول کرنے سے پہلے ان کا نام یوسف یوحنا تھا ،انہوں نے 2001 میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام محمد یوسف رکھا۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 26 فبروری 1998 کو جنوبی افریقہ کے خلاف کیا ۔محمد یوسف نے پاکستان کے لئے 12 سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی ۔


ٹیسٹ کرکٹ کیریئر


محمد یوسف نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف 1998 میں کیا ، انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں پاکستان کے لئے 90 ٹیسٹ میچ کھیلے انہوں نے 156 اننگزمیں 52.29 کی اوسط سے 7530 رنز بنائے انہوں نے اپنے کیریئر میں 24 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں بنائیں ۔محمد یوسف نے ایک سال میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ بنایا جو آج تک ورلڈ ریکارڈ ہے ۔


بابر اعظم ابھرتے ہوئے کھلاڑی


انہوں نے 2006 میں 99.33 کی اوسط سے 1788رنز بنائے جو آض تک کوئی توڑ نہیں سکا محمد یوسف کو رن مشین بھی کہا جاتا تھا۔ محمد یوسف نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تقریبا تمام ممالک کے خلاف سنچریاں بنائی آپ کو تفصیل میں بتاتے ہیں کہ محمد یوسف نے کس کس ملک کے خلاف کتنی سنچریاں اسکور کیں؟سب سے زیادہ سنچریاں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائیں ان کی تعداد 7 ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 192 رنز ہیں ۔



محمد یوسف نے انگلینڈ کے خلاف 6 سنچریاں اسکور کیں انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 223 رنز ہے محمد یوسف نے ڈبل سنچری 2006 میں لاہور میں بنائی تھی۔ بھارت کے خلاف 4 سنچریاں اور بھارت کے خلاف 173 رنز سب سے زیادہ اسکور ہے ان کے علاوہ بنگلادیش کے خلاف 2 اور آسڑیلیا کے خلاف ایک سنچری اسکور اور نیوزی لینڈکے خلاف ایک ڈبل سنچری اسکور کی۔ محمد یوسف نے ٹیسٹ کیریئر میں 4 ڈبل سنچریاں بنائیں۔ محمد یوسف نے آخری ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف 2010 میں کھیلا تھا۔


ون ڈے کرکٹ کیریئر


محمد یوسف نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز زمبابوے کے خلاف 1998 میں کیا انہوں نے پہلے میچ میں 59 رنز بنائے تھے۔محمد یوسف نے کیریئر میں 288 میچ کھیلے اور 41.71 سے 9720 رنز اسکور کیے انہوں نے 15سنچریاں اور 64 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ان کا سب سے اسکور 141 رنز ہے جو زمبابوے کے خلاف 2002 میں بنایا تھا۔محمد یوسف نے ون ڈے میں سب سےے زیادہ سنچریاں زمبابوے اور بنگلا دیش کے خلاف بنائی سنچریوں کی تعداد تین تین ہے.

ان کے علاوہ جنوبی افریقہ اور سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو دو سنچریاں اسکور کیں بھارت اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ایک سنچری اسکور کی۔ محمد یوسف نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 2010 میں کھیلا تھا ۔محمد یوسف کو 2007 میں آئی سی سی کے طرف سے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ محمد یوسف کو کا صدر ارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز بھی دیا گیا۔


یونس خان لیجنڈری بلے باز

1,247 views0 comments
bottom of page