top of page
  • Writer's picture24newspk

محمد یوسف نے پی سی بی میں اہم زمہ داریاں سنبھالتے ہی بڑا اعلان کر دیا


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ کرکٹر محمد یوسف کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم زمہ داری مل گئی ہے انہوں نے پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیجنڈری بلے باز محمد یوسف نے انہوں نے نجی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مرحوم باب وولمر کی طرح کام کروں گا ۔ محمد یوسف نے مزید کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ باب وولمر نے جس طرح قومی ٹیم کی بیٹنگ ٹھیک کر دی تھی میری بھی پوری کوشش ہوگی کہ میں بھی ان کی طرح قومی ٹیم کی بیٹنگ بہتر کروں اور اپنے بیٹسمینوں کی تکنیکس میں مزید بہتری لاؤں۔

محمد یوسف کا کہنا تھا جو سیکھنا چھوڑ دیتا ہے وہ آگے نہیں بڑیھ سکتا سیکھنے کا عمل ساری زندگی چلتا رہتا ہے۔جو لوگ اپنی محنت جاری رکھتے ہیں اللہ پاک ان کو عزت دیتا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ محمد یوسف نے پاکستان نے کے لئے 90 ٹیسٹ میچ کھیل کر 7530 رنز بنائے ان کی بیٹنگ اوسط 52 رہی انہوں نے 24 سنچریاں اور 30 نصف سنچریاں اسکور کیں ۔انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 288 میچ کھیلے اور 41 کی اوسط سے 9720 رنز بنائے انہوں نے 15 سنچریاں اور 64 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں ۔

56 views0 comments
bottom of page