top of page
  • 24newspk

مراکش سے شکست، رونالڈو میچ ختم ہوتے ہی روتے ہوئے گراؤنڈ چھوڑ گئے


دوحہ (24 نیوز پی کے) دنیا کے نمبر و ن فٹ بالر کرسٹینو رونالڈو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں مراکش کے ہاتھوں شکست سے اپنی ٹیم کو نہ بچا سکے اور روتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔


قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دکے کر پہلی دفعہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔مراکش اسلامی ممالک میں پہلا ملک ہے جو سیمی فائنل تک پہنچا ہے۔پرتگال کی شکست پر فینز بہت افسردہ ہیں لیکن اس سے زیادہ دنیا کے نمبر ون فٹبالر رونالڈو کے روتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے ویڈیو دیکھ کر افسردہ ہو گئے ہیں۔

رونالڈو میچ کے دوسرے ہاف میں میدان میں آئے اور گول کیلئے کئی کوششیں کی تاہم وہ رائیگاں گئیں۔رونالڈو میچ ختم ہوتےہی روتے ہوئے گراؤنڈ سے روانہ ہوئے۔ رونالڈو کی رونے کی ویڈیو نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے رونالڈ کے رونے پر طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں۔


10 views0 comments
bottom of page