• 24News pk

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد۔5فروری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔جمعہ کو میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کوٹلی آزاد جموں و کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خطاب میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے پاکستان کے دیرینہ موقف اور حمایت کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے بار بار جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے بارے میں بات کی اور ان قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر نگرانی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائےکے ذریعے جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کے لئے پُرعزم ہے ۔

3 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved