• 24News pk

مسجد الحرام و مسجد نبوی انتظامیہ کے3 ماہ میں نماز اور عمرے کے لیے 55 لاکھ اجازت نامے


مکہ۔4جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):سعودی عرب میں مسجد الحرام و مسجد نبوی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تین ماہ کے دوران نماز اورعمرے کے لیے 55 لاکھ سے زیادہ اجازت نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔انتظامیہ نے بیان میں بتایا کہ 15 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین اور 42 لاکھ سے زیادہ نمازیوں کو منظم شکل میں مسجد الحرام پہنچایا گیا ہے،۔عمرہ پروگرام کی بحالی سے لے کراب تک 55 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کو حرم شریف میں عمرہ اور نماز کے مواقع مہیا کیے گئے۔ عمرہ زائرین کی تعداد پندرہ لاکھ 14 ہزار اور نمازیوں کی تعداد 42 لاکھ 20 ہزار رہی ہے۔ یہ اعدادوشمار 2 جنوری 2021 تک کے ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث عارضی معطلی کے بعد عمرہ پروگرام کا آغاز 4 اکتوبر 2020 سے کیا گیا تھا۔

14 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved