top of page
  • Writer's picture24newspk

مشن سری لنکا کیلیے قومی ٹیم نے ہتھیار تیز کرلیے


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ سری لنکا کے لئے تیاری مکمل،کوچز کی طرف سے مڈل آرڈر اور اسپنرز پر زیادہ توجہ دی گئی۔

رواں ماہ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے کیمپ لگایا گیا جس میں کوچز نے مڈرل آرڈر بلے بازوں اور اسپنرز باؤلرز پر زیادہ توجہ دی گئی کیوں کہ سری لنکا میں سلو پچز ہیں جہاں اسپنرز زیادہ کامیاب ہوتے ہیں اس کے لئے ہماری بیٹنگ کا مسئلہ پرانا ہے ہمیشہ مڈل آرڈر فلاپ ہو جات ہے جس پر کوچز کی طرف سے زیادہ توجہ دی گئی ہے۔



ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق جو خود بھی دوسرا کے موجود اور مایہ ناز اسپنر رہے ہیں، انھوں نے کیمپ میں سلو بولرز کی کارکردگی میں نکھارلانے کیلیے کوشش کی،سابق ٹیسٹ کرکٹر نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی شہر میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انھیں کیمپ میں بلایا۔

اپنے بے لاگ تبصروں کیلیے مشہور سابق پیسر نے اسکواڈ خاص طور فاسٹ بولرز کو کامیابی کے نسخے بتائے،انھوں نے جارح مزاجی کو پیسرز کا ہتھیار قرار دیا، تمام کھلاڑی لاہور میں جمع ہونے کے بعد 6جولائی کو سری لنکا روانہ ہوں گے۔



آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 55 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 20 اور سری لنکا نے 16 ٹیسٹ میچ جیتے جبکہ 19 میچ ڈرا ہو گئے۔پاکستان نے سری لنکا کو ان کے ہوم گراؤنڈز پر 23 میچز میں سے 8 میں شکست دی جبکہ 7 میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرن پڑا جبکہ 8 میچ ڈرا ہو گئے۔آئی لینڈز میں مجموعی طور پر 9سیریز میں سے گرین کیپس 4، میزبان 3میں سرخرو ہوئے،2سیریز ڈرا ہوئیں، 1986میں سیریز 1-1سے ڈرا ہوگئی تھی۔



Web Desk (24NewsPK) Preparations for the Pakistan cricket team's tour of Sri Lanka are complete, with the coaches focusing on the middle order and spinners.

A camp was set up for the Pakistan cricket team for the Test series starting this month in which the coaches focused on middle order batsmen and spinners bowlers as there are slow pitches in Sri Lanka where spinners are more successful. For our batting problem is old, the middle order always flops which is given more attention by the coaches.



Head coach Saqlain Mushtaq, who is also the inventor of Dusra and most famous spinner in the team, tried to improve the performance of slow bowlers in the camp. The former Test cricketer took advantage of the presence of Rawalpindi Express Shoaib Akhtar in the city Called.The former pacer, known for his blunt comments, described the squad, especially the fast bowlers, as a recipe for success. He termed aggression as a pacer's weapon. All the players will leave for Sri Lanka on July 6 after gathering in Lahore.



Let me tell you that 55 Test matches have been played between the two teams so far in which Pakistan has won 20 and Sri Lanka 16 Test matches while 19 matches have been drawn. Defeated in 8 while Pakistan lost in 7 while 8 matches were drawn. Out of 9 series in total in Iceland, 4 Green Caps, 4 in hosts were defeated, 2 series were drawn, in 1986 the series was drawn 1-1. Was

50 views0 comments
bottom of page