24newspk
مشہور جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نےکرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کا شمار دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں ہوتا ہے ان کی تیز رفتار باؤلنگ اور یارکر سے دنیا ئے کرکٹ کے بہترین بلے باز ڈرتے تھے انہو ں نے اپنی ٹیم کو اپنی بہترین باؤلنگ سے کئی میچ جیتوائے۔ڈیل اسٹین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیس سال کرکٹ کھیلی، آج کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔انہوں نےدوستوں، خاندان، ساتھی کرکٹرز، جرنلسٹ سب کا شکریہ ادا کیا۔ ڈیل اسٹین نےاپنے کیرئیر میں 93 ٹیسٹ 125 ون ڈے اور47 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔
ڈیل اسٹین نے جنوبی افریقہ کے لئے 93 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 439 وکٹیں حاصل کیں ان کی بہترین باؤلنگ 7/51 بھارت کے خلاف بھارت میں ہی وکٹیں لی تھیں ۔ ڈیل اسٹین نے سب سے زیادہ وکٹیں آسٹریلیا کے خلاف لیں انہوں نے ان کے خلاف 70 وکٹیں حاصل کیں ۔نیوزی لینڈ کے خلاف 68 بھارت کے خلاف 65 اور پاکستان کے خلاف 59 وکٹیں حاصل کیں ۔ڈیل اسٹین نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 125 میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی اور 196 وکٹیں حاصل کیں۔ان کی بہترین باؤلنگ 6/39 پاکستان کے خلاف ہے۔ڈیل اسٹین نے ٹی 20 کیریئر میں 47 میچ کھیلے اور 64 وکٹیں حاصل کیں ۔