top of page
  • Writer's picture24newspk

مشین تھوڑی ہوں کہ دن میں 150 چھکے ماروں گا، آصف علی نے میڈ یا پر چلنے والے بیان کی تردید کردی


ملتان(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے آصف علی نے دن میں 150 چھکے مارنے کی بات کی تردید کر دی۔آصف علی کا کہنا تھا کہ میں انسان ہوں، مشین تھوڑی ہوں کہ دن میں 150 چھکے ماروں گا، روزانہ 150 چھکوں کی پریکٹس کرنے والا میرا انٹرویو غلط لگایا گیا تھا، میں 40 کے راؤنڈ کے حساب سے چھکوں کی پریکٹس کر رہا تھا۔


نجی نیوز چینل کے مطابق آصف علی نے روزانہ 150 چھکے مارنے کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ 15 سے 20 شاٹس کی پریکٹس کر سکتے ہیں۔آصف علی کا کہنا تھا کہ میری کوشش یہی ہے کہ جو میرا جارحانہ انداز ہے اسی کے مطابق بیٹنگ کروں، مجھے جو بھی رول دیا گیا اس کو اچھے طریقے سے کرنے کی کوشش کروں گا۔آصف علی نے کہا کہ 6 چھکوں والا ایک دن ہوتا ہے، افتخار احمد نے چھکے بھی پاکستان کے بہترین باؤلر کو مارے ہیں۔

آصف علی کا مزید کہنا تھا کہ احسان اللّٰہ کی شکل میں تیز رفتار باؤلرز آ رہے ہیں جو ایک اچھی بات ہے، ملتان سلطانز کے اس باؤلر کو تیز باؤلنگ کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، احسان اللّٰہ تسلسل کے ساتھ ایک اسپیڈ کے ساتھ باؤلنگ کرتا ہے، جو اچھی بات ہے۔


10 views0 comments
bottom of page