top of page
  • Writer's picture24newspk

مصباح الحق اور اظہر علی نے پی سی بی کو کس چیز کی وضاحت پیش کر دی ؟جانئیے


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجازت کے بغیر وزیر اعظم عمران خان سے ملنے پر پی سی بی کو وضاحت دے دی ۔


تفصیلات کے مطابق مصباح الحق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قوی کرکٹ ٹیم اظہر علی کے ہمراہ لاہور میں پی سی بی کے آفس میں آئے اور دونون نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے الگ الگ ملاقات کی اور وزیر اعظم سے ملاقات کی وضاحت پیش کی


دونوں کھلاڑیوں نے موقف اپنایا کہ ہن نے وزیر اعظم سے ملاقات ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے اور اس کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرنے گئے تھے انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے کوئی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ۔پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ عرصہ پہلے مصباح الحق ،اظہر علی اور محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرنے گئے تھے ا ور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ دوبارہ بحال کروانے درخواست کی تھی لیکن وزیر اعظم نے انکار کر دیا تھا اور پی سی بی نے ان تینون کھلاڑیوں کو نوٹس بھیج دیے تھے۔محمد حفیظ اس میں بچ گئے تھے کیوں کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں ہیں ۔


50 views0 comments
bottom of page