24newspk
مصباح الحق اور وقار یونس کے استعفیٰ کے بعدکوچنگ کی ذمہ داری کون سنبھالے گا؟ دوناموں کا اعلان

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) مصباح الحق اور وقار یونس کی جگہ نیوزی لینڈ سیریز کے لئے کوچز کا اعلان کر دیا گیا۔
کچھ دیر پہلے ہی ورلڈ کپ کے سکواڈ کے اعلان کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پی سی بی کی طرف سے ہی یہ اعلان کیا گیا ہے۔
ان کی جگہ ثقلین مشتاق اور عبد الرزاق ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے نیوزی لینڈ سیریز کے لئے۔

وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے. گزشتہ 24 ماہ میں مصباح الحق نے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ کے لیے خرچ کیں.
وسیم خان نے کہا کہ وقار یونس نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے. ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تعینات کیا ہے.