top of page
  • Writer's picture24newspk

مصباح الحق نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر مایوس، جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل انتہائی اہم ’اشارہ‘


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تینوں شعبوں میں پاکستان سے بہتر تھی ،جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بعض تبدلیوں کا اشارہ بھی دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز اور ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوزی لینڈ ٹیم کو تینوں شعبوں میں قومی ٹیم سے بہتر قرار دیا،انہوں نے پی سی بی پوڈ کاسٹ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں قومی ٹیم نے کم بیک کیا اور قومی ٹیم کے پر ستاروں نے قومی ٹیم سے توقعات بڑھا دیں مگر ٹیم کا اس کے بعد پرفارمنس گراف نیچے جانے پر جو تنقید کی گئی وہ بلکل درست ہے،اس میں بہتری آسکتی تھی لیکن نہیں کر سکےجس پر مایوسی ہوئی ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ میچ کا مقصد جیتنا ہوتا ہےاور جب آپ جیت نہ سکے تو تنقید ہوتی ہے،اس کو مثبت انداز میں لیتے ہوئےکارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔نیوزی لینڈ میں کورونا پروٹوکولز کی وجہ سے مسائل ہوئے ایسے حالات میں سیریز کا آغاز کھلاڑیوں کیلئے بڑا امتحان تھا ۔


ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں بعض تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹرز کی پرفارمنس کو سامنے رکھا جائے گا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ق

60 views0 comments
bottom of page