top of page
  • Writer's picture24newspk

مصباح الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پی سی بی کے چیف سلیکٹر اور ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہیدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔مصباح الحق 30 نومبر تک فرائض انجام دیں گے اور زمباوے کے ساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان بھی کریں گے۔

مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے دونوں زمہ داریاں سنبھالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔میں اپنی پوری توجہ بطور ہیڈ کوچ پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں ۔مصباح الحق نے کہا کہ میں اس لئے میں نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں بطور چیف سلیکٹر 30 نومبر تک کام کروں گا اس کے نیا چیف سلیکٹر اپنے فرائض سر انجام دے گا۔


مصباح الحق نے مزید کہا کہ زمبابوے کے خلاف ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے صرف نیشنل ٹی 20 کپ کا انتظار ہے اس بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا اس کے ساتھ نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز کے لئے بھی ٹیم کا اعلان کروں گا۔

68 views0 comments
bottom of page