• 24Newspk

مصباح الحق نے ہسپتال بنانے کی خواہش ظاہر کردی مگر کس کے لیے ؟جان کر آپ بھی



ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ چیف سلیکٹر اور سابق کپتان مصباح الحق نے بھی ہسپتال بنانے کی خواہش ظایر کی ہے۔سابق کپتان نے 2017 میں انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی اس کے بعد فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں


مصباح الحق شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے چیئرٹی ایونٹس میں نظر آتے رہے ہیں اس کے علاوہ بھی باقی جگہوں پر بھی نظر آتے رہے ہیں ،اب انہوں نے ہسپتال بنانے کا خواہش طاہر کر دی ہے انہوں نے ملک میں بچوں کے امراض قلب کا ہسپتال بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا اض کل جو حالات ہیں پوری دنیا میں لوگ گھروں میں بیٹھے ڈپریشن کا شکار ہیں


ان کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال میں چیزوں کو آہستہ آہستہ بہتری کی طرف لے کر جانا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بتائے گئے ایس او پیز پر عمل کر کے ہی اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے اور ان قوانین پر عمل کرنا ہم سب پر فرض ہے۔مصباح الحق نے بتایا کہ 2017میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعدفلاحی کاموں کاسوچا،پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن بہترین کام کررہی ہے، ملک میں بچوں کےامراض قلب کاہسپتال تعمیرکرنے کی خواہش ہے۔



53 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube